عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے: کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اے پی سی میں کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھائی۔ بلاول نے کہا پارلیمان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن ہیں عمران خان پارلیمنٹ میں کیوں نہیں آ رہے سمجھ میں نہیں آتا جبکہ اے پی سی میں بھی انکا نمائندہ شریک ہوا اور آج نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں بھی ان کے وزیر اعلی موجود تھے۔

نواز شریف اس وقت منتخب وزیر اعظم ہیں۔ قمرزمان کا کائرہ کا کہنا تھا کہ پانامہ ایشو اور سی پیک پر حکومت کا مؤقف واضح نہیں۔