عمران خان کا وزیراعظم پر فوج کو بدنام کرنے کا الزام

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں دو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے لیے وفد کا اعلان کیا گیا۔ وفد میں جہانگیر ترین، شاہ محمود، اسد عمر، عارف علوی اور حامد خان شامل ہونگے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ملک میں ابھی حقیقی جمہوریت نہیں جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے صیح جمہوریت نہیں آتی۔ نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہوا ہے۔ بلاول نے بالکل صیح کہا ہے نواز شریف کے پاس اخلاقی جواز نہیں رہا۔ عمران خان نے الزام لگیا کہ وزیراعظم فوج کو بدنام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا سادہ سا سوال ہے اگر نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں۔ میاں صاحب معصوم سی شکل بنا کر مظلوم بن جاتے ہیں ۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپوزیشن پر الزام نہیں لگائے جواب دینا پڑا۔ میاں صاحب سے جواب مانگے تو وہ مانسہرہ نکل جاتے ہیں ۔ جمہوریت میں جواب مانگنا ہمارا حق ہے۔

عمران خان نے کہا پاناما لیکس پر دنیا بھر میں شور مچا ہوا ہے اگر عوام کا پیسہ صیح استعمال نہ ہو تو جواب مانگنا ہمارا فرض ہے۔ اس بار نواز شریف کو ایک وقت دیں گے اس میں انہیں جواب دینا ہو گا اور جواب دینے تک تحریک چلے گی۔ عمران خان کل کے جلسے کے سوال پر کہا کل کا جلسہ زبردست ہو گا نواز شریف کے سوا سیکیورٹی تھیراٹ نہیں ہو سکتا۔

نواز شریف کو پتا ہے کہ وہ ساری اپوزیشن کو منالیں گے عمران کو نہیں۔ اس سے پہلے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا میاں صاحب ذریعہ بتا دیں۔ جلسوں سے بات نہیں بنے گی۔ عوام کے ٹیکسوں سے پراپیگنڈا مہم پر عدالت اور نیب جائیں گے۔