عمران خان وزیر اعظم سے سوالوں کے جواب مانگنے والے کون ہوتے ہیں :حنیف عباسی

Hanif Abbasi

Hanif Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے مخالفین کا شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کہتے ہیں عمران خان کا آج کل صرف یہ ہی نعرہ ہے کہ سونیا وزیر اعظم بنا دے ظالما وزیر اعظم بنا دے ، پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی ریلی برگر اور پیزا ریلی تھی۔

ریلی سے 4 ارب روپے کا کاروبار نہیں ہوسکا ۔ حنیف عباسی نے عمران خان پر برس پڑے ، راولپنڈی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کل کہتے ہیں”سونیا وزیراعظم بنادے” “ظالما وزیر اعظم بنادے” عمران خان کا یہی نعرہ ہے آپ 4 سوالوں کا جواب مانگنے والے کون ہیں؟؟ حنیف عباسی نے شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا۔

ادھر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی عمران خان پر جوابی وار کیا ۔ پی ٹی آئی ریلی برگر اور پیزا ریلی تھی۔ ریلی سے 4 ارب روپے کا کاروبار نہیں ہوسکا ۔ عمران خان اسی طرح سڑکوں پر گھومتے رہیں گے ۔ پرویز رشید نے شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔