عمران خان کا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے: عائشہ گلالئی

Aisha Gulalai

Aisha Gulalai

اسلام آباد (جیوڈیسک) عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے تحریک انصاف کے ریفرنس پر عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں عمران خان کا ریفرنس بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عائشہ گلالئی نے جواب میں کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف نے انہیں ہراساں کرنے کا الزام دبانے کے لیے ریفرنس دائر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے دن وہ بیمار تھیں۔ تحریک انصاف سے کبھی بھی استعفی نہیں دیا۔ الیکشن معاملے کی آئندہ سماعت 26 ستمبر کو کرے گا۔