عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات، رائیونڈ مارچ پر اتفاق

Imran Khan Sheikh Rashid Meeting

Imran Khan Sheikh Rashid Meeting

نتھیا گلی (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نتھیا گلی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

ظہرانے پر ہونے والی ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں رائے ونڈ مارچ پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ حکومت جو مرضی ہتھکنڈے آزمائے، رائے ونڈ کی جانب مارچ ضرور ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطوں پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طے کیا گیا کہ عمران خان آئندہ چند روز میں رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے حتمی حکمت عملی کااعلان کریں گے۔

ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک میں تیزی لائے جائے گی۔ جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا حساب لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔