عمران خان گلیوں میں کھیلنے والے ٹلے ماروں کی سوچ رکھتے ہیں جس کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں۔ زبیر اقبال کیانی

Zubair Iqbal Kayani

Zubair Iqbal Kayani

لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی ہرزاُسرائی ہر گز قبول نہیں عمران خان اور شیخ رشید کشمیری قوم کے مجرم ہیں دونوں کشمیری قوم سے معافی مانگیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کی بھر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنماؤ ں نے مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے صدر زبیر اقبال کیانی ، راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ ، چوہدری جہانگیر قائم مقام صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ، راجہ محمد نواز مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا امجد فاروق ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، طارق جمیل راجا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا ماسٹر نثار جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برطانیہ برانچ و دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ راجہ فاروق حیدر ایک غیرت مند لیڈر ، کشمیری عوام کے منتخب نمائندہ اور کشمیر کی پہچان ہیں۔نیازی خان کو کوئی حق نہیں ہے کہ کشمیریوں کے منتخب وزیراعظم کی توہین کریں۔

عمران خان اور شیخ رشید نے گزشتہ روز اپنے جلسہ میں فاروق حیدر کی بارے میں جو الفاظ استعمال کئے ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں شیخ رشید اور عمران خان کشمیریوں نے کے منتخب کئے ہوئے نمائندہ اور ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کی توحین کی ہے جو ہر گز قابل قبول نہیں۔

ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں سیاست ان کے بس کی بات نہیں سیاست میں انسان کو مدبرانہ سوچ کا حامل ہونا ضروری ہے لیکن خان صاحب گلیوں میں کھیلنے والے ٹلے ماروں کی سوچ رکھتے ہیں جس کی سیاسی میں کوئی گنجائش نہیں ۔ جس سیاسی پارٹی کے لیڈران کو بات کرنے کی تمیز نہ ہو وہ بھنگڑاپارٹی تو بن سکتی ہے لیکن سیاسی پارٹی نہیں سیاست ایک مقدس کام ہے جو ان آوارہ سیاسی سوچ رکھنے والوں کا کام نہیں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شیخ رشید اور عمران خان نیازی کشمیری قوم سے معافی مانگیں۔