عمران خان آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

Imran khan

Imran khan

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو روزہ پر آج کراچی پہنچیں گے ۔ عمران خان دوپہر ایک بجے اسلام آباد سے نجی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچیں گے۔

عمران خان مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کے لیے شاہ فیصل میں جامعہ فاروقیہ جائیں گے جس کے بعد صفورا گوٹھ میں واٹر ہائیڈرنٹ کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین تحریک اںصاف شام چار بجے ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس بھی کریں گے اور پھر ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئی ٹی نمائش میں شریک ہونگے۔