عمران خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں: پرویز رشید کا مشورہ

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نئے مینڈیٹ کا بخار چڑھ گیا ہے، پہلے وہ خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں اور مثال بنیں، انتخابات کا مطالبہ کرنے والے عمران خان پہلے پرویز خٹک سے اس کی تائید کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کا ظلم، ناانصافی اور لاقانونیت ہمارے عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتی، نواز شریف انتقامی کارروائی سے ڈرنے والے نہیں، 2018ء کے الیکشن میں بھی نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔