عمران نذیر کا حلف اٹھاتے ہی پہلا چھاپہ، جعلی کیمیکل کی فیکٹری سیل

illegal Chemicals Factory Sealed

illegal Chemicals Factory Sealed

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کیمیکل گودام پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے حلف اٹھانے کے بعد خفیہ اطلاع پر کیمیکل کے گودام پر چھاپہ مارا ۔ تفصیلات کے مطابق نیلا گبند کے علاقے میں واقع کیمیکل گودام میں غیر قانونی اور جعلی کیمیکل کی تیاری ہوتی تھی جسے جعلی ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا۔ فیکٹری سے جعلی کیمیکل کی بڑی کھیپ برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔