عمران نے راحیل شریف کی گارنٹی کے باوجود پارلیمنٹ کی طرف جانے کا فیصلہ کیا: جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان (جیوڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی جوڈیشل مارشل لاء کے دعوے پر قائم ہیں۔ انہوں نے عمران خان پر جنرل راحیل شریف کی گارنٹی کے باوجود پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کا الزام لگا دیا۔ کہتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی فیصلے سے خوش نہیں تھے۔

جاوید ہاشمی نے جنرل (ر) طارق پر بھی الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ملاقاتیں کنٹینر پر ہوئیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ کی حکومت اور ٹیکنو کریٹ وزیر چاہتے تھے۔