سانحہ ڈسکہ کے خلاف لاہور کے وکلا آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

Lawyer Strike

Lawyer Strike

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ بار اور ماتحت عدالتوں میں وکلا سانحہ ڈسکہ کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

بار رومز کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرا دئیے گئے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک سانحہ ڈسکہ کے ملزمان کو سزا نہیں مل جاتی اس وقت تک ہر پیر کو یوم سیاہ منائیں گے۔

اس سے قبل وکلا نے ملزمان کا چالان بروقت پیش کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کے مطالبہ پر عمل درآمد کے بعد سانحہ ڈسکہ کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا ہے۔