سانحہ کراچی میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت پکڑا جائے گا: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ کراچی پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

آرمی چیف نے اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ کو یقین دہانی کروائی کہ پاک فوج واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو ان کے منطقی نجام تک پہنچائے گی۔ واقعہ کے ذمہ داروں کو پکڑنے کے لئے ہر اقدام کریں گے۔

دہشت گردی میں ملوث اور تعاون کرنے والے تمام لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ کراچی میں ہونے والے دہشتگردی واقعہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کی ہلاکت کی خبر پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنا دورہ سری لنکا فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے کراچی جانے کا فیصلہ کیا۔

آرمی چیف کی کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے سانحہ صفورا چورنگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔