ناسازگار موسم: کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے پریشان کن خبر یہ ہے کہ سال 2015ء کے دوران موسم سرما اور گرم کی شدت بڑھ جانے کے باعث کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث آج اسلام آباد میں کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کپاس کی پیداوار اب رواں سیزن 1 کروڑ 13 لاکھ بیلز تک محدود رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے دنیا نیوز کو بتایا کہ سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں کپاس کی فصل موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

کاشت کاروں اور جنرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہونے کی پوزیشن کو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔