جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ 14 اگست کو شاہ فیصل میں منعقد ہو گا

Boxing

Boxing

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی اور ضلع ملیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آغا موبائل سٹی اور چپلی کباب اینڈ پکوان سینٹر کے اشتراک سے آل کراچی سندھ اسپورٹس بورڈ اینڈ یوتھ ویلفیئر جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ 14 اگست2016 ء بروز اتوار پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں کراچی کے 6 ڈسٹرکٹس کے باکسر مد مقابل ہونگے ۔جشن آزادی کے موقع پر باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہش مند ٹیمیں اور باکسر نو ر محمد قمبرانی ،صابر بلوچ ،دھنی بخش اور محمد سلیم سے رابطہ کریں۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر