جشن آزادی کے روز کروڑ لعل عیسن میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جشن آزادی کے روز کروڑ لعل عیسن میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام ، صبح 8 بجکر 58 منٹ پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے ٹی ایم اے کروڑ میں پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر اے سی کروڑ تنویر یزدان خان ، ٹی ایم او کروڑ ممتاز خان کلاچی ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی استحکام کیلئے دعا کی گئی۔ دوسری جانب ایم پی اے حاجی عبدالمجید نیازی کی جانب سے استحکام پاکستان موٹرسائیکل ریلی جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل شامل تھے۔ ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوئی۔

ریلی میں انجمن تاجران کروڑ کے عہدیداروں صدر طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، سیکریٹری فنانس ایاز خان نیازی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی شہر بھر کا چکر لگا کر فتح پور پہنچی۔ ایم پی اے حاجی عبدالمجید نیازی ریلی میں خود موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ریلی کی قیادت کی۔ فتح پور چوک میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔

جن میں ہمارے بزرگوں کا حصہ ہے۔ ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہیے۔ اور اس ملک کو نوچنے والے لوگوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے الیکشن کے دوران جو وعدے کیئے تھے انشاء اللہ ان پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ میرا مشن لوگوں کی خدمت ہے۔ اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ اس موقع پر چوہدری ضیاء الحسن گجر ایڈووکیٹ ، چوہدری علی حسن گجر ، ملک ابرار ، زاہد سواگ سمیت پی ٹی آئی سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب انجمن تاجران کی جانب سے صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری احسان اللہ ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، انتظار حسین شاہ ، فنانس سیکریٹری ایاز نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے ٹیکسی اسٹینڈ پر شاندار محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف گلوکار یاسر خان نیازی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ موسیقی میں ہزاروں شائقین موجود تھے۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News