تیسرا العزیز بابا جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ

Jashan e Azadi Cercket Tournament

Jashan e Azadi Cercket Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) العزیز بابا سام سنگ ہیرو موبائل سینٹر کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر میٹرول سائٹ میں تیسرا العزیز با با جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل گڈلک اسپورٹس کرکٹ کلب نے جگنو اسپورٹس کرکٹ کلب کو 2 رنز سے شکست دیکر اپنے نام کر لیا۔

قبل ازیں ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گڈ لک اسپورٹس کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں 76 رنز اسکور کئے جبکہ جگنو اسپورٹس کرکٹ کلب مقررہ اوور ز میں 74رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی اس طرح گڈلک اسپورٹس کرکٹ کلب نے 2رنز سے ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔

فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سماجی رہنماء عاصم بنگش نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر العزیز با با سام سنگ ہیرو موبائل سینٹرکی جانب سے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹس مین ،بولرز اور فیلڈرز کو موبائل فون کا انعام دیا گیا۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر