یومِ آزادی تجدید عہد وفا،اتحاد و یکجہتی کا تقاضہ کرتاہے ،مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یومِ آزادی تجدید ِعہدوفاکادن اور اتحادو یکجہتی کا تقاضہ کرتاہے ،جمعہ کے مبارک دن کو یوم آزادی جوش خروش سے منایا جائے،ائمہ مساجد اپنے خطاب میں آزادی کے اصل مقصدقومی وحدت کے فروغ کو اجاگر کریں۔

نفاذِ اسلام کا بزرگوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا،غیر اسلامی نظام کے باعث ملک آج مشکلات اور انتشار کا شکار ہے،باہم رنجشوں اور رقابتوں کا خاتمہ کرکے متحدہونے میں ہی ملکی استحکام اور ترقی کا راز مضر ہے۔۔ جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جشن آزادی کے حوالے سے جاری پیغام میں مفتی محمد نعیم نے کہا آزادی نعمت عظمیٰ ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے،14اگست 1947ء کوبرصغیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں اسلام کے نام پر وطن عزیز وجود میں آیا جس کا بنیادی مقصد نفاذ اسلام اور اسلامی حقیقی ریاست قائم کرنا تھا مگر آج بدقسمتی سے آج تک نفاذ اسلام کا خواب شرمندہ تعبیرنہ ہوسکا۔

انہوں نے کہاکہ روزاول سے لیکر آج تک وطن عزیز کے خلاف اندورونی اور بیرونی دشمن سرگرم رہے ہیں اور اسکی آزادی کو سلب کرنے کی کوششیں کرنے میں دشمنوں نے کوئی کسر باقی رہنے نہیں دی تو دوسری جانب نااہل اور کرپٹ حکمران ومفاد پرست سیاستدانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے اور اپنی تجوریاں بھرتے رہے ہیں،ذاتی مفادات کے حصول کیلئے پوری قوم کو بیرونی غلامی میں دھکیلتے رہے ہیں ،کبھی قومیت ،لسانیت، صوبائیت اور سیاست کے نام پر تقسیم کرکے لاشوں پر سیاست کی گئی تو کبھی اپنے انا کی خاظر وطن عزیز کو دولخت کرنے کا سبب بنتے ہیں نتیجہ آج وطن عزیز اسی جگہ پر کھڑا ہے جہاں قائد اعظم محمد علی جناح چھوڑ کر گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس بنیاد پر عالمی کفریہ طاقتوں نے ہردور میں اس کے خلاف سازشیں دی م مگر اللہ کے فضل وکرم اور بزرگوں کی دعا کے باعث دشمنوں کے تمام عزائم خاک میں مل گئے اور آج ہم 67ویں یوم آزادی منارہے ہیں,انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر پوری قوم کو متحد دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کیونکہ باہم رنجشوں اور رقابتوں کا خاتمہ اور متحد ہونے میں ہی ملکی استحکام وترقی کار از مضمر ہے۔

مفتی محمدنعیم نے اپیل کی ہے کہ سیاستدان، حکمران واسٹیک ہولڈر ز موجودہ انتشارکا خاتمہ کرکے یوم آزادی کے اصل تقاضے پورا کریں اور ائمہ مساجد اپنے جمعے کے خطبات میں آزادی کے اصل مقصد قومی وحدت کے فروغ پر روشنی ڈالیں اور ملکی استحکام وترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔