جشن آزادی پیس اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح آج ہو گا

Independence Day Pakistan

Independence Day Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے اشتراک اور واحد اسپورٹس کورنگی کے تعاون سے” جشن آزادی پیس اسپورٹس فیسٹیول “کا آغاز آج سے ہو گا۔ آج شام 5 بجے رنگا رنگ تقریب میں ونگ کمانڈر 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز شاہد عامر خان واحد اسپورٹس گرائونڈ پر کرینگے۔

افتتاح کے موقع پر شوٹنگ بال نمائشی میچ اور مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جائیگا ۔اسپورٹس فیسٹیول میں شوٹنگ بال ،فٹ بال ،ایتھلیٹ ،سائیکل ریس ،مارشل آرٹ اور ملی نغموں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔جشن آزادی پیس اسپورٹس فیسٹیول14اگست کی شب تک جاری رہے گا اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر