جشن آزادی ڈے اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ایونٹ علامہ اقبال الیون نے جیت لیا

Jashan e Azadi Day Shooting Ball Tournament

Jashan e Azadi Day Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ ڈپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیرگورنمنٹ آف سندھ کے زیراہتمام جشن آزادی ڈے اسپورٹس فیسٹیول 2016 میں شوٹنگ بال ایونٹ کا انعقاد غازی شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی ہوا ، شوٹنگ بال ایونٹ علامہ اقبال الیون نے قائدآعظم الیون کو 2-1 سے شکست دے کر جیت لیا، پہلے سیٹ کا اسکور 16-11 دوسرے سیٹ کا اسکور 13-16 اور تیسرے سیٹ کا اسکور 16-8 رہا، علامہ اقبال الیون کی جانب سے سید محمد علی شاہ، اعجاز احمد اور رضوان نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

جبکہ قائدآعظم الیون کے محمد خالد، یار محمد، ملک ناصر اور نصیر بھٹی نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا شوٹنگ بال ایونٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد غازی شوٹنگ بال کورٹ میں موجود تھی شوٹنگ بال ایونٹ کے مہمان خصوصی سابق نامور کھلاڑی چودھری محمد اصغر تھے، مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل نے جشن آزادی ڈے اسپورٹس فیسٹیول کے شاندار انعقاد کروانے پر سندھ اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان میڈیا کواڈینٹر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد ارشد سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی، سیکریٹری ڈسڑکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد حسنین، عبدالحق، محمد عارف، طاہر بٹ، انیس الرحمان، افتخار زیدی، صغیر احمد، عبدالغفار اعوان، محمد رفیق، نفیس احمد کنزہ بلوچ، فاروق نادر، فاروق میمن اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر