بائونس کلب نے یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Yom e Azadi Sports Festival Basket Ball Tournament

Yom e Azadi Sports Festival Basket Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے منعقد ہونے والا یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پہ کمشنر کراچی چیمپئن بائونس کلب نے نشتر کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 37-31پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا۔ ہاف ٹائم پر اسکور 24-21 تھا۔

ایک موقع پر بائونس کلب کے خلاف نشتر کلب کو برتری حاصل تھی مگر بائونس کلب کے ڈاکٹر عاطف حسین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔ ڈاکٹر عاطف نے 11 ، شاہ میر خان نے 10، اور ایم حسن نے 6 پوائنٹس جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے اسد علی نے 10، طلحہ امجد نے 9، علی حسین نے 4 پوائنٹ اسکور کیئے۔ طارق حسین ،ممتاز احمد نے نزاکت علی نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔

جبکہ ضائمہ طارق ،ذوالفقار عباس خان اور جاوید احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجا م دیئے۔ فائنل کے اختتام پر سندھ اسپورٹس کے ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی نے کھلاڑیوں میں محکمہ کھیل کی جانب سے نقد انعامات ، ٹرافیاں ، شرٹس، اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے گئے۔ سفیر حسین اور جہانزیب کو انکی بہترین کارکردگی پر نقد انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب میں بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض اعوان، ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین امجد علی خان ، صدر غلام محمد خان، سیکریٹری طارق حسین، سندھ کے سیکریٹری عبد الناصر ، سید راحت علی شاہ، محمد حیدر خان، محمد فارو ق خان ، دلاور عباس خان، آمنہ مختار، ضائمہ طارق، آغا محمد رضا اور دیگر نے شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پرکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر سے 3اکتوبر تک نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر باسکٹ بال کے قوانین سے آگاہی کیلئے ایک ریفریشرز کورس منعقد کیا جائیگا جس کی نگرانی سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبد الناصر کرینگے۔

اس کورس میں شرکت کیلئے خواہشمند باسکٹ بال آرگنائزرز کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین سے رابطہ قائم کریں۔

دریں اثناء ایسوسی ایشن نے عاشورہ محرم کے بعد ایک کوچنگ کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جسکے لئے مختلف کالجز میں ٹرائلز ہونگے اور ان ٹرائلزمیںسے جو کھلاڑی سیلیکٹ ہونگے انکو آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر بہترین انداز میں کھیلنے کی تربیت اور قوانین سے آگاہی دی جائے گی۔