بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، خاتون، بچے سمیت 8 پاکستانی شہید، 48 زخمی

Line of Control

Line of Control

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے خاتون اور بچے سمیت سات افراد شہید اور اڑتالیس زخمی ہوگئے۔

بھارتی فورسز نے آج ایک بار پھر سیالکوٹ میں باجرہ گڑھی ، سجیت گڑھ ، چارواہ ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ، پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔

عیار دشمن بھارت نے سیالکوٹ سیکٹر میں سجیت گڑھ سیکٹر کے گاؤں ٹھٹھی خورد ، ٹھٹھی کلاں ، مہندر وال کو نشانہ بنایا جبکہ گاؤں عمرانوالی اور کندن پور پر بھی بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں سے شیلنگ کی۔

چارواہ ، کھنور ، بلہے ، جمال جند ، دھمالاں ، ہرپال گاؤں ، گاؤں انولہ ، سیلم ، ہارنانوالی ، گاؤں چپراڑ ، دھول ملانے ، سہیل پور ، صالح پور اور نند پور کو بھی نشانہ بنایا۔

گولہ باری اور فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، بھارتی فورسز کی جانب سے ریسکیو پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کندن پور میں ریسکیو 1122 کی ہنگامی پوسٹ قائم کر دی گئی ہے۔