بھارت نے چندا بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں، دفتر خارجہ

Qazi Khalilullah

Qazi Khalilullah

جالندھر (جیوڈیسک) بھارت نے جالندھر میں چندا بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال تفصیلات پاکستان کو فراہم نہیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھارتی وزارت خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ بھارت سے چندا بی بی کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

معلومات اور تفصیلات ملنے کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی ۔ بھارت نے گزشتہ روز چندہ بی بی نامی اٹھائیس سالہ پاکستانی خاتون کو پاسپورٹ نہ ہونے پر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔