بھارت کا آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں جیت کے لئے 310 رنز کا ہدف

Rohit Sharma

Rohit Sharma

پرتھ (جیوڈیسک) بھارت نے روہت شرما کے 171 رنز کی بدولت پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو جیت کے لئے 310 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پرتھ کے ویسٹرین آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فلیٹ پچ کی بدولت بھارتی بلے بازوں نے آسٹریلوی بولنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھ دیا اور 3 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 309 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز روہت شرما 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جس میں 7 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔ جب کہ شیکر دھاون 9، ویرات کوہلی 91 اور کپتان دھونی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روندرا جدیجا 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمس فالکنر نے 2 اور جوش ہیزلی ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔