بھارت کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

India Ballistic Missile

India Ballistic Missile

نئی دہلی (جیوڈیسک) زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ اڑیسہ کے ساحل پر واقع چندی پور اینٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کیا گیا۔

بیلسٹک میزائل کا وزن 275 کلوگرام ہے جو 60 کلو گرام وزن لے جا سکتا ہے۔ یہ میزائل ستر کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پہلے یہ آزمائش بدھ کو ہونی تھی لیکن آخری وقت میں اسے جمعرات کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اسے میزائل سسٹم کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں میزائل کے علاوہ رڈار، موبائل لانچر اور بجلی کی سپلائی کا ساز و سامان بھی شامل ہوتا ہے۔