بھارت، چنائی پولیس کا مظاہرہ کرنیوالی طلبا تنظیموں کیخلاف کریک ڈائون، درجنوں گرفتار

Chennai Students Protest

Chennai Students Protest

چنائی (جیوڈیسک) چند دن قبل چنائی کی نامورآئی ٹی یونیورسٹی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی ایک طلبا تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف آج طلبا تنظیموں نے سڑکوں پر احتجاج کیا، پولیس نے طلبا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں طلبا کو گرفتار کر لیا ، دھکم پیل میں بہت سے طلبا زخمی بھی ہوگئے۔

طلبا کا مطالبہ ہے کہ پابندی کو ختم کیا جائے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا نے ذاتی کاموں کے حوالے سے یونیورسٹی کا نام استعمال کیا، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔