بھارت کیخلاف ٹھوس اور دو ٹوک پالیسی اپنائی جائے۔ راجونی اتحاد

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ کلبھوشن سنگھ کی گرفتاری پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھارتی سازشوں کا ثبوت ہے مگر اس کے باجود حکمران بھارت سے تعلقات و تجارت منقطع کرنے کیلئے تیار دکھائی نہیں دیتے حالانکہ بھارت جب چاہتا ہے ہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔

ہم پر ہی الزامات لگاتا ہے اور ہمیں بدنام کرنے کے بعد ہم سے ہی مذاکرات و تعلقات سے انکار بھی کردیتا ہے مگر ہمارے ارباب اختیار واقتدار مسئلہ کشمیر کے حل اور نتیجہ خیز مذاکرات تک بھارت سے قطع تعلق کیلئے نجانے کن مفادات کیلئے تیار نہیں اور نہ ہی بھارت کیخلاف ٹھوس اور دو ٹوک پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔