بھارت کی بزدلانہ کارروائی، حویلی کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال شیلنگ

India Army shelling

India Army shelling

راولا کوٹ (جیوڈیسک) یوم دفاع پاکستان پر بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے حویلی کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال شیلنگ کی۔

بھارتی فورسز کی بلا اشتعال شیلنگ سے مندھار بوائز ہائی اسکول مکمل تباہ ہو گیا۔ دوسری جانب پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی متعدد بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔