بھارت خطے میں بالادستی حاصل کرنے کے خبط میں مبتلا ہے ‘ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے سپر سانک میزائل تجربہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی و دیگر نے اسے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے سے تعبیر کیا ہے۔

بھارت خطے میں بالادستی حاصل کرنے کے خبط میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے بھارت کے اندر مذہبی، صنفی اور ذات پات کی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات بھی تشویشناک صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیںجبکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں پر جاری مظالم اور ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی بے نام قبریں بھی بھارتی جارحیت کی منہ بولتی تصویر ہیںاور خطے کے پر امن مستقبل کیلئے خطرناک ہیں۔

اسلئے پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری کو پڑوسی ملکوں میں بھارتی مداخلت روکنے اوراسے تخریبی کارروائیوں سے باز رکھنے اور کشمیر میں استصواب رائے پر بھارت کو رضامند کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔