انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

Virat Kohli

Virat Kohli

راجکوٹ (جیوڈیسک) راجکوٹ میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

اتوار کو میچ کے پانچویں اور آخری روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے 309 رنز کے جواب میں انڈیا کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔

ایک موقع پر انڈیا کی ٹیم مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی تھی لیکن کپتان وراٹ کوہلی اور رویندرا جدیجہ اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب رہے اور مقررہ اوورز کھیل گئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی اور انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے 310 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان ایلسٹر کک نے 130 اور نوجوان حسیب حمید نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں انڈیا نے اپنی دوسری اننگز آغاز کیا تو وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرنیں لگیں۔

اوپنر گوتم گھمبیر صفر، مرلی وجے 31، پجارا 18 اور ریحانے ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ویراٹ کوہلی 49 ناٹ آؤٹ، ایشون اور جدیجہ 32، 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سنیچر کو جب میچ کے چوتھے روز کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے۔

کپتان ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے دوسری اننگز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا ہے۔ آج جب کھیل کا اختتام ہوا تو ایلسٹر کک 46 اور حسیب حمید 62 رنز پر کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل انڈیا نے سنیچر کے روز 319 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم سکور میں 169 رنز کا اضافہ ہی کر سکی اور 488 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح مہمان ٹیم کو اپنی دوسری اننگز میں 49 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔