بھارت اگر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو اجازت نہیں دیتا تو ایکسپوز ہو گا: ملیحہ لودھی

Maliha Lodhi

Maliha Lodhi

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ کہتے ہیں، جس سے بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا غلط پروپگینڈا کر رہا ہے۔ پاکستان مذاکرات کی بات کرتا ہے دوسری جانب بھارت بات چیت سے ہی انکاری ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کا استعمال کیا جس نے کشمیری بچوں کی بینائی چھین لی ہے۔

کشمیر کی صورتحال جاننے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرکا ایجنڈا 70 سال سے اقوام متحدہ میں ہے۔

بھارت اگر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو اجازت نہیں دیتا تو ایکسپوز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر سننے کے بعد ردعمل دیں گے۔