بھارت کے عالمی رول کیلئے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کریں گے، امریکا

Obama Narendra Modi

Obama Narendra Modi

واشنگٹن (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر اوباما سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ جوہری ہتھیاروں پر انحصار کم کرنے اور بلاامتیاز تخفیف پر اتفاق بھی اتفاق ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بھارت کےعالمی رول کیلیے سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سلامتی کونسل کے ارکان کی تعدادبڑھانے کی مخالفت کی تھی۔