بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے: ائیر چیف مارشل سہیل امان

Air Chief Marshal Sohail Aman

Air Chief Marshal Sohail Aman

کراچی (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے، حد سے تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں ۔ نیول چیف ذکاءاللہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ، سی پیک پروجیکٹ بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا، بھارتی آبدوز ایسی بھاگی کہ واپس نہیں آئی۔

بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2016 میں ائیر چیف مارشل سہیل امان آئے اور کہا کہ بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آنے والے نہیں ۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار کی ہے ، کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے ، سپر مشاق اور تھنڈر سے آگے کی طرف ہماری نظریں ہیں ، کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے گا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے بھی خبردار کیا کہ بھارت نے شرارت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، بھارتی آبدوز ایسی بھاگی کہ دوبارہ نہیں آئی ۔ ایڈمرل ذکاءاللہ نے واضح کیا کہ سی پیک بڑا منصوبہ ہے، حفاظت کے لیے تیار ہیں۔