بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی ، اپوزیشن کی کڑی تنقید

Rahul Gandhi

Rahul Gandhi

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ششی تھرور بولے ہمارا مذاق اُڑ رہاہے بھارت ایسی جگہ ہے جہاں مسلمان سے زیادہ گائے محفوظ ہے۔

راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ مودی کب تک اپنے ساتھیوں کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟؟

لوک سبھا میں عدم تشدد کے بڑھتے رجحان پر گرما گرم بحث ہوئی۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ نریندر مودی کب توجہ دیں گے۔

کیا وزیراعظم مودی بھارتی عوام کی پکار سننا چاہیں گے؟یا وہ اپنے حمایتیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اُنہیں بھارت کی آواز دباتے دیکھتے رہیں گے ؟

بحث میں حصہ ڈالتے ہوئے ششی تھرور نے کہا بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں۔ یہ بات بیرون ملک بھارت کے لیے شرم کا باعث ہے۔