بھارت: ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج، 7 افراد ہلاک

Jutt Community Protest

Jutt Community Protest

ہریانہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، مظاہرین پرسیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم ہے۔

مظاہرین نے ریلوے اسٹیشنز، موٹر سائیکلوں، بسوں اور دکانوں کو آگ لگا دی، مشتعل مظاہرین نے ہریانہ کے ایک وزیر کے گھر کو بھی جلا ڈالا اور بی جے پی کے وزیر کے گھر پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے سڑکیں اور ریلوے لائنیں بلاک کررکھی ہیں، تمام تعلیمی ادارے 22 فروری تک بند کردیے گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئی ہیں، جاٹ برادری تعلیمی اداروں اورملازمتوں میں اپنا کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔