بھارت : شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 300 سے بڑھ گئی

Heat Wave

Heat Wave

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں شدید گرمی کے حالیہ لہر نے شدت اختیار کر لی ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اپریل کے مہینے میں ہیٹ ویو سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شدید گرمی سے صرف تلنگانہ میں 137، اڑیسہ میں 110 اور آندھرا پردیش میں 45 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ گرمی کے باعث ریاست مہاراشٹرا اور گجرات میں شدید قحط سالی ہے۔ جہاں ڈیم اور جھیل خشک ہو گئے ہیں۔

ریاست بہار میں گرمی کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کے لیے دن کے اوقات میں کھانا پکانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس وقت بھارت میں 33 کروڑ افراد گرمی کے باعث قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔