بھارت میں بھی گرمی کی لہر نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا

Heat Weather

Heat Weather

دلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت دلی سمیت کئی شہروں میں شدید گرمی کی لہر ہے ۔ انسان تو انسان جانور بھی ٹھنڈے پانی کے بغیر گزارا نہیں کر سکتے۔

چڑیا گھروں میں جانوروں کے لیے ٹھنڈے پانی اور کولر کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ مشروبات کی دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے جہاں لوگ گرمی کے توڑ کے لیے مشروبات کا سہارا لیتے ہیں۔

دوسری جانب سفر کرتے ہوئے اشارے پر رکنا بھی محال ہو گیا ہے کئی مصروف سڑکوں کے اشاروں پر سائے کا انتظام کیا گیا ہے۔