بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہار بندر گاہ سمیت بارہ معاہدے طے پا گئے

India and Iran

India and Iran

تہران (جیوڈیسک) ان معاہدوں کا اعلان پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ایران کے دوران کیا گیا۔

تہران میں نریندر مودی اور حسن روحانی نے چاہ بہار میں 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ اس کا ایران میں کئی مشترکہ منصوبوں پر سینکڑوں ملین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ان میں ثقافتی تعاون ، سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافتی تبادلے، چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی اور چاہ بہار زہدان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے سے متعلق معاہدے اہم ہیں۔