بھارت داعش کو مہلک ہتھیار، امداد دینے والا سب سے بڑا ملک ہے: عالمی تنظیم

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت دہشت گرد تنظیم داعش کو مہلک ہتھیار اور مالی امداد دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف بین الاقوامی تنظیم کانفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نے اپنی نئی رپورٹ میں کیا۔ متنازعہ ہتھیاروں کی سپلائی پر ریسرچ کے معتبر عالمی ادارے نے کہا ہے کہ داعش کے زیراستعمال ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز اور دیگر تباہ کن ہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں۔

بھارت شدت پسند تنظیم کو مالی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔ داعش کو دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والا فرٹیلائزر اور امونیم نائٹریٹ بھارتی کمپنیاں فراہم کرتی ہیں۔ بھارت کا یہ گھناؤنا کردار داعش کے خلاف دنیا کی جنگ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

داعش کی انسانیت دشمنی اور بھارتی معاشرے میں موجود عدم رواداری اور انسانی نفرت کا ماحول ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔ اس سے قبل امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل بھی چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کر چکا ہے کہ داعش بھارتی اسلحہ اور بارود استعمال کر رہی ہے۔