بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے : امریکی اخبار

ISIS

ISIS

واشنگٹن (جیوڈیسک) بغل میں چھری، منہ میں رام رام، بھارت داعش کو ہتھیاروں اور بارود کی بڑے پیمانے پر فراہمی میں ملوث نکلا۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں تباہی مچانے والے بیشتر ہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ نکلے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی چونکا دینے والی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش جنگجو تباہی پھیلانے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی اسلحہ اور بارود استعمال کر رہے ہیں۔

برطانوی تحقیقاتی ادارے کے حوالے سے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ داعش جنگجوئوں کو اسلحہ بارود اور دیگر جنگی سامان فراہم کرنے والوں میں ترکی اور بھارت پیش پیش ہیں۔ داعش کی جانب سے استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز اور دیگر تباہ کن ہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں۔

اخبار کے مطابق داعش جنگجو شام میں 20 ممالک کی 51 کمپنیوں کے ہتھیار اور دیگر جنگی سامان استعمال کر رہے ہیں ۔ ان ممالک میں امریکا، روس، چین، برازیل، ایران، بلیجیئم، نیدرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق داعش جنگجوئوں کو 13 ترک اور 7 بھارتی کمپنیاں جنگی آلات، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان سپلائی کررہی ہیں۔

بھارتی کمپنیاں اسلحہ اور بارود ترکی اور لبنان بھجواتی ہیں جہاں موجود کمپنیاں یہ سامان شام میں داعش جنگجوئوں کو سپلائی کرتی ہیں۔ داعش جنگجو دھماکا خیز مواد کی تیاری میں فرٹیلائزر اور امونیم نائٹریٹ استعمال کرتے ہیں جو زیادہ تربھارتی اور ترک کمپنیاں فراہم کرتی ہیں۔