پاک بھارت مشترکہ فلمسازی سے تعاون بڑھے گا، شبانہ اعظمی

Shabana Azmi

Shabana Azmi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مشترکہ فلمسازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی فضا قائم ہو گی۔

مشترکہ فمسازی سے دنیا بھر میں دونوں ملکوں کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا جو ایک غیر مسابقتی چیز ہے اور وہ محسوس کرتی ہیں کہ یہ وہ چیز ہے جو ہمیں کرنی چاہیے۔

شبانہ اعطمی نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ انھیں اچھا لگا تو وہ ضرور کام کریں گی۔