بھارتی شہر کولکتہ میں زیر تعمیر پل گرنے سے 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Bridge Falling

Bridge Falling

کولکتہ (جیوڈیسک) گنیش ٹالکیز کے علاقے میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے انتہائی گنجان آباد علاقے گنیش ٹالکیز میں زیر تعمیر پل گرنے سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق پل کے ملبے تلے اب بھی 150 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جب کہ ملبے کو ہٹانے کے لئے بھاری مشینری اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بڑی تعداد میں افراد ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔