بھارت : محبت کی شادی کرنے پر خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

Fire

Fire

نئی دہلی (جیوڈیسک) واقعہ راجستھان کے قبائلی ضلعے ڈونگرپور میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون کے بھائی اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے آس پور تھانے کی حدود میں راجپوت اکثریت والے گاؤں میں جلائی گئی خاتون کی راتوں رات آخری رسومات بھی ادا کر دی گئیں، پولیس نے پینتیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

رامیشوری شادی کے بعد سے ہی اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہ رہی تھی۔ وہ پہلی بار اپنی تین سالہ بیٹی کے ساتھ گاؤں واپس آئی تھی۔