بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 82 افراد ہلاک، 150 زخمی

Gas Cylinders  Explode

Gas Cylinders Explode

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک ہوٹل میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 82 افراد ہلاک جب کہ 150 زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کے قصبے پیتلاواد میں واقع ایک ہوٹل میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں دفاتر جانے والے افراد اور طلبا کی بڑی تعداد ناشتہ کررہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے ناصرف ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جھابوا کی ضلعی پولیس آفیسر سیما علاوا نے واقعے میں کم از 82 افراد کی ہلاکت اور 150 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل کے ملبے میں اب بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گیس سلنڈر کے استعمال میں حفاظتی معیار کا خیال نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے سلنڈر پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں.