بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم، اپوزیشن جماعت کانگریس کا مودی سرکار کیخلاف مارچ

 Congress Protest

Congress Protest

نئی دہلی (جیوڈیسک) ادیبوں، فنکاروں، سائنسدانوں اور تاریخ دانوں کے بعد بھارتی اپوزیشن کو بھی ہوش آ گیا۔ ملک میں بڑھتی عدم برداشت اور انتہاء پسندی کے خلاف آج ریلی نکالی گئی۔

کانگریس کے رہنماؤں اور پارلیمنٹ کے ممبروں پر مشتمل ریلی صدارتی محل کی جانب مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کر رہے تھے۔

گزشتہ روز سونیا گاندھی نے بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات میں انتہاء پسندی پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر نریندر مودی آپے سے باہر ہو گئے اور کانگریس کو سکھوں کے قتل عام کا طعنہ دے دیا۔

ریلی کے اختتام پر کانگریس کی جانب سے بھارتی صدر کو ایک میمو پیش کیا جائے گا جس میں انتہاء پسندی کے سدباب کے لئے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی جائے گی۔