بھارت کا میزائل تجربہ خطے کی نیو کلیئر سیکورٹی کیلئے خطرہ ہے: امریکا

Nuclear Missile

Nuclear Missile

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کا میزائل تجربہ خطے کی نیو کلیئر سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ امریکا کے اچھے تعلقات ہیں لیکن ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کی جا سکتی جس سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ہو۔

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے امریکا نے بھارت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔