بھارت غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ کیا تو بتائیں گے جواب کیسے دینا ہے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ سے نہیں ڈرتا لہٰذا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ ہوا تو پاکستان فیصلہ کرے گا کہ جواب کب اور کیسے دینا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی تھی اور اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو 65ء سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ پاکستان جنگی معاملات میں بھارت سے بہتر ہے اور پاکستان جنگ سے نہیں ڈرتا لہٰذا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ ہوا تو پاکستان فیصلہ کرے گا کہ جواب کب اور کیسے دینا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت میں 3 درجن کے قریب علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر کشیدگی بڑھارہا ہے اور سرحد پرکارروائیاں بھی اسی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں جس کی وجہ سے مودی سرکارکا سیاسی قدروز بروزکم ہورہا ہے تاہم پاکستان بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھائے گا۔