بھارتی فلم بہو بالی نے چار ہفتے میں 500 سو کروڑ کما لیے

Bahubali

Bahubali

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سینما کی مہنگی ترین فلم بہو بالی کو جیسے کوئی بریک ہی نہیں لگ رہی ہے۔ فلم نے اپنی ریلز کے بعد جہاں لاکھوں دلوں کو فتح کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہی اس نے بھارتی سینما کے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔

اس فلم نے ساوتھ کے سپر سٹار رجنی کانت کی کا میاب ترین فلم روبوٹ کا 283 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کا ہند سہ بھی عبور کر لیا ہے۔

فلم ابھی تک پوری دنیا سے 500 سو کروڑ سے زائد کا بز نس کر چکی ہے اور ابھی اس کی کمائی جاری ہے۔ فلم نے اپنی 250 کروڑ کی لاگت کو صرف ایک ہفتے کے بزنس سے پورا کر لیا تھا۔