بھارت: مسلمان ہونے کی وجہ سے کمپنی کا نوجوان کو نوکری دینے سے انکار

Zeeshan Ali

Zeeshan Ali

ممبئی (جیوڈیسک) بغل میں چھری منہ میں رام رام ۔ ممبئی میں ہیرے جواہرات کا کام کرنے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں مسلمانوں کے لیے کوئی نوکری نہیں۔

ایم بی اے گریجوایٹ ذیشان علی خان نے کمپنی میں نوکری کیلئے درخواست دی لیکن ذیشان کا انٹرویو لینے کی بجائے ان کی درخواست یہ کہتے ہوئے رد کر دی گئی کہ کمپنی میں مسلمانوں کیلئے کوئی نوکری نہیں۔ ذیشان کی جانب سے کمپنی کا جواب سوشل میڈٰیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی کمپنی نے ذیشان سے معافی مانگی اور متعلقہ ایچ آر سٹاف ممبر کو نوکری سے نکال دیا۔

اس سے قبل 2 مسلمان نوجوانوں نے بھی کمپنی میں درخواست دی تھی انھیں نوکری تو مل گئی لیکن دونوں نے احتجاجا مذہبی تعصب کے سبب نوکری لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ذیشان کی درخواست پر پولیس نے کمنپی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔