بھارت میں مسلمانوں پر پابندیاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ، مفتی محمدنعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے بھارت میں مسلمانوں پر ٹوپی پہنے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کہاہے کہ پاک چین راہداری معاہدوں سے بھارت خوفزدہ ہے ،اپنے آقاؤں کے ساتھ مل کر پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے

بھارت میں مسلمانوں پر پابندیاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،عالمی برداری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکاہے، مودی اسلام دشمنی میں انسانی حقوق کی دھچیاں اڑانے میں مصروف ہے اور اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جس نے ہر دور میں پاکستان کی پیٹھ پر وار کیاہے عالمی طاقتوں کے تعاون سے بھارت خطے کا ٹھیکدار بننے کے خواب دیکھ رہاہے ،جس کے تحت وہ ”را ”ذریعے سے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے

انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں کو پتاہونا چاہیے کہ پاکستان نے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہزاروں کی تعداد میں عوام اور فوجی جوان دہشت گردی کے نظر ہوگئے پاکستان کی اتنی قربانیوں کے باوجود خدمات کوصرف شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جارہا بلکہ عالمی طاقتیںمنظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے خلاف بیک ڈور بھارت کے ساتھ تعاون میں مصروف ہیں حکمران مغرب اور بھارت کے عزائئم کو سمجھیں بھارت اسرائیل ، امریکا اور عالمی دشمن قوتیں پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہیتی اور پاک چین راہداری معاہدوں سے تمام عالمی طاقتیں خوفزدہ ہیں اور حیرت زدہ ہیں جو کسی صورت پاک چین راہداری معاہدوں کو پورا ہوتا نہیں دیکھ سکتی ہیں اسی کے تحت پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں

، انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر اچھی اور قابل تحسین تھی تاہم اس کے بعد کسی بھی ایک ملک کی طرف سے پاکستان کے موقف کے حق میں آواز بلند نہیں کی گئی جس سے واضح پیغام ملتاہے کہ اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم فقط مغربی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے مسلمانوں کے ساتھ کچھ بھی ہو اس سے کوئی سروکار نہیں اس لیے تمام مسلم حکمرانوں کو متفق ہونے کی ضرورت ہے ، انہوںنے کہاکہ فلسطین میں نہتے مسلمانوں کو آئے روز اسرائیلی قتل کررہے ہیں کشمیر میں بھارتی افواج کا جبر وستم عام ہے

برما لہو لہو ہے مگر اقوام متحدہ نے آج تک کوئی ٹھوس آواز بلند نہیں کیا بلکہ وقتی بیان بازی اور نعروں کے ذریعے مسلم حکمرانوں کو بے وقوف بنایاگیا اور مسلمانوں پر ظلم جوں کا تو جاری وساری ہے، انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اور جرات مند افواج بھارت کے عزائم کو کبھی مکمل ہونے نہیں دیں گے ، مفتی محمد نعیم نے مزید کہاکہ پاک فوج نے جس جواں مردی سے دہشت گردی کا خاتمہ ملک سے کیا وہ قابل تحسین ہے باالخصوص شہرقائد میں رینجرز کی قربانیوں سے امن قائم ہوتا دیکھائی دے رہاہے۔