بھارت میں روزانہ 46 کسان خود کشی کرنے پر مجبور

Indian Farmers

Indian Farmers

نئی دلی (جیوڈیسک) خود کو دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار کرنے والے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 46 کسان خود کشیاں کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ کسان خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ہر روز 46 کسان خود کشی کر رہے ہیں۔

دسری جانب بھارت کے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے کسانوں کی خود کشیوں پر انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں میں زیادہ تر خود کشیوں کی وجوہات محبت میں ناکامی اور ذہنی تناؤ ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 میں بھارت میں مجموعی طور پر 12 ہزار 360 کسانوں نے خود کشیاں کی جس میں سے 50 فیصد کے قریب خود کشیاں ریاست مہاراشٹر میں کی گئیں۔